Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking News9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح صرف انتشار چاہتے ہیں:...

9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح صرف انتشار چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں صرف اور صرف انتشار اور فساد چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ’کبھی کہتے ہیں ہم نے 180 سیٹیں جیتی ہیں، کبھی کہتے ہیں 150 سیٹیں جیتی ہیں، کبھی کہتے ہیں پی پی پی سے رابطے میں ہیں، کبھی کہتے ہیں پی پی پی سے رابطے میں نہیں ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کہتے ہیں مسلم لیگ (ن) سے رابطہ نہیں کریں گے، او بھائی آپ سے رابطہ کیا کس نے ہے، کبھی کہتے ہیں حکومت بنائیں گے تو بناؤ بھئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کہتے ہیں خیبر پختونخوا میں الیکشن کمیشن نے کوئی دھاندلی نہیں کی اور پنجاب میں جہاں جیتے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کو شاباش اور جہاں ہارے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کا گھیراؤ اور احتجاج، خیبر پختونخوا میں سارے فارم 45 ٹھیک ہیں اور پنجاب میں جہاں ہارے ہیں وہاں کے فارم 45 سب جعلی ہیں اور جہاں جیتے ہیں وہاں کے فارم 45 سب ٹھیک، کیا دماغی حالت ہے؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’یہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں صرف اور صرف انتشار اور فساد چاہتے ہیں۔‘




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں