Friday, December 27, 2024
ہومBreaking NewsAC بھی استعمال ہو اور بلز بھی کم آئے، ایساں ہوا اب...

AC بھی استعمال ہو اور بلز بھی کم آئے، ایساں ہوا اب ممکن


کیا آپ اے سی استعمال کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو کم رکھنے کے طریقے جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔عام طور پر اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ یہ مشین بہت زیادہ توانائی خرچ کرتی ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو ایسے طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ بجلی کے بل میں کمی لاسکتے ہیں۔

اے سی کا درست درجہ حرارت سیٹ کریں

تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ اے سی کے ٹمپریچر میں ہر ایک ڈگری اضافے سے بجلی کی 6 فیصد بچت ہوتی ہے۔

تو 18 کی بجائے 24 سے 26 ڈگری کرنے سے بجلی کے بل میں 36 سے 48 فیصد تک کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ گھر مناسب حد تک ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ کمرے کے مطابق درست درجہ حرارت کا انتخاب کمپریسر کو زیادہ دیر تک کام کرنے نہیں دیتا جس سے بجلی کے بل میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

پردوں سے کمرے کو تاریک کرنے سے اے سی کے استعمال میں نمایاں کمی آتی ہے کیونکہ پردے کمرے کو سورج کی حرارت سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

گرمی کی شدت کم ہونے پر اے سی کو کمرا ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنا پڑتی، جس سے بجلی کی بچت ہوتی ہے۔

اگر ممکن ہو تو کمرے میں زیادہ بجلی استعمال کرنے والی مصنوعات جیسے فریج، ٹی وی اور کمپیوٹر کو اے سی چلانے سے قبل بند کر دیں کیونکہ ان سے کافی حرارت پیدا ہوتی ہے اور اے سی کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

اے سی کے ساتھ پنکھے سے بھی مدد لیں

ضروری نہیں کہ کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہر وقت اے سی کی مدد لی جائے، چھت پر لگے پنکھے بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

پیک آور میں استعمال کرنے سے گریز کریں

تو پیک آور میں اے سی استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس وقت کم اے سی چلانے پر بھی بجلی کے بل میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

مسلسل چلانے سے گریز کریں

اگر آپ کئی گھنٹے اے سی والے کمرے میں گزارتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہر 2 یا 3 گھنٹوں بعد اے سی کو ایک یا 2 گھنٹوں کے لیے بند کر دیں۔

عموماً اس وقت تک اے سی کی ٹھنڈک بند کمرے میں برقرار رہتی ہے اور اس طریقے سے بجلی بچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں