Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsآئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ٹاپ 5 میں کون سا پاکستانی...

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ٹاپ 5 میں کون سا پاکستانی کھلاڑی شامل؟


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی ہوگئی اور وہ ایک بار پھر ٹاپ 5 میں شامل ہوگئے۔

29 سالہ بلے باز بابر اعظم اس سے قبل 10ویں نمبر پر موجود تھے، البتہ بھارت اور آسٹریلیا کے بلے باز اپنے ٹیسٹ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے بابراعظم کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ دو درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اس کےعلاوہ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی، جو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی پرفارم نہیں سکیں گے، اب چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس کےعلاوہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جو روٹ دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور ڈیرل مچل تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

باؤلنگ کی رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا، بھارت کے روی چندرن اشون نے انگلینڈ کے خلاف 6 وکٹیں لینے کے بعد پہلے نمبر پر موجود ہیں اس کےعلاوہ جسپریت بمراہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اب تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں بھی ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے، بھارت کے رویندرا جدیجا اور روی چندرن اشون پہلے اور دودسرے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے شکیب الحسن تیسرے اور انگلیند کے جو روٹ اور بین اسٹوکس چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں