Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsآئینی ترمیم کی حمایت کیلئے ایم کیو ایم نے حکومت سے بڑا...

آئینی ترمیم کی حمایت کیلئے ایم کیو ایم نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 26 آئینی ترمیم کیلئے حکومتی ترامیم کی حمایت کے بدلے میں اپنا مطالبہ حکومت کے سامنے پیش کردیا۔ ایم کیو ایم نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق ایم کیو ایم کے مسودے کو ترمیم کا حصہ بنایا جائے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے آئینی ترمیم کی حمایت کے بدلے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے متعلق ایم کیو ایم کے مسودے کو ترمیم کا حصہ بنایا جائے۔

مسلم لیگ ن کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں کراچی آئے گا، آئینی ترمیم کے موجودہ مسودے پرایم کیو ایم قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اس سے پہلے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا تھا آئینی ترمیم کسی اصول پر نہیں بلکہ سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں