Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دے دیا


آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپلکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دے دیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنے عزم، استقامت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے باعث یہ تمغہ جیتا، پوری قوم نے ارشد کو ان کے کارنامے کے مطابق نوازا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی جانب سے قومی ہیرو جیولین تھرور ارشد ندیم کے اعزاز میں جی ایچ کیو کےآڈیٹوریم میں تقریب منعقد کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں 1984 کی اولمپک اور قومی ہاکی ٹیموں کے اولمپیئنز ، قومی کرکٹ ٹیم سمیت دیگرکھیلوں کی ٹیموں اور لیجنڈری اولمپیئنز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں اسٹریٹ فٹبال ٹیم، آرمی پولو ٹیم، بصارت سے محروم کرکٹ ٹیم ، ویمنز گول بال ٹیم،کامن ویلتھ کے میڈل ونرز ، ایس اے ایف اور پیرس اولمپکس 2024 اور ایشن گیمز کے شرکاء بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قومی لیجنڈ جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینیئر، سہیل عباس، محمد آصف اور اعصام الحق نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ تقریب میں ارشد ندیم کے قریبی رشتہ داروں، ساتھیوں اور کوچز نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو سراہا اور انہوں نے ارشد ندیم کی کامیابی کو قومی فخر قرار دیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنے عزم، استقامت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے باعث یہ تمغہ جیتا، پوری قوم نے ارشد کو ان کے کارنامے کے مطابق نوازا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےکھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ اور انہیں با اختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے خوشحال پاکستان کے مقصد کے حصول کے لیے نوجوانوں کی سپورٹ کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور محنت اور عزم کی اہمیت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ارشد ندیم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور چیلنج پر قابو پانے اور کامیابی حاصل کرنے میں محنت اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں