Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsآصف زرداری نے پی ٹی آئی سے رابطہ کرلیا، شیر افضل مروت...

آصف زرداری نے پی ٹی آئی سے رابطہ کرلیا، شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے آصف زرداری کی جانب سے رابطے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا پیغام دیا گیا ہے کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو میں آصف زرداری کی جانب سے رابطے کرنے کا انکشاف کیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کچھ لوگوں کے ذریعے رات گیارہ بجے رابطہ کیا، پیپلز پارٹی کے رابطے پر دستیاب پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف ہے، کل بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں رابطوں سے آگاہ کروں گا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپنی نشستیں ضابطے کی کارروائی کے تحت واپس لے لیں، اعتراض نہیں ہوگا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں