Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsآنکھوں میں دانے نکلنے کی کیا وجہ ہے؟ نئی تحقیق

آنکھوں میں دانے نکلنے کی کیا وجہ ہے؟ نئی تحقیق


اگر آپ آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اپنی آنکھوں کو دیکھیں تو کونوں پر گلابی دانے یا نقظے نظر آئیں گے۔

اس گلابی دانے کو Plica semilunaris کہا جاتا ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں اس کا مقصد کیا ہوتا ہے؟

ماہرین کی جانب سے اسے آنکھوں کی تیسری پلک بھی کہا جاتا ہے جو ایک جھلی پر مبنی ہے۔

پرندوں، رینگے والے جانداروں اور کچھ ممالیہ جانوروں میں بھی یہ جھلی ہوتی ہے جو ان کی آنکھوں کی نمی برقرار رکھنے اور انہیں کچرے سے پاک رکھنے کا کام کرتی ہے۔

مگر ان کی آنکھ کی تیسری پلک ہماری آنکھ کی طرح ایک کونے کے تک محدود نہیں بلکہ پوری آنکھ پر پھیلی ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں انسانی جسم اب اس ٹشو کو کنٹرول کرنے کے قابل نہیں رہا جس کے باعث یہ ایک کونے تک محدود ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ واضح نہیں کہ انسانی جسم کیوں اس کو کنٹرول کرنے کے قابل نہیں رہا۔

تاہم اب بھی یہ ٹشو کسی حد تک کارآمد ثابت ہوتا ہے جو کہ آنسوؤں کو بہنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں