Friday, January 3, 2025
ہومBreaking Newsاداکارہ درفشاں سلیم کے گال پر مداح کا بوسہ، سوشل میڈیا پر...

اداکارہ درفشاں سلیم کے گال پر مداح کا بوسہ، سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے


اداکارہ درفشاں سلیم کو ایک تقریب میں خاتون مداح کی جانب سے گال پر بوسہ دیے جانے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو اداکارہ کی جانب سے اپنے مقبول ڈرامے عشق مرشد کے پریمیئر میں شرکت کرنے کی تقریب کی ہے۔

عشق مرشد کا پریمیئر 3 مئی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوا تھا، جس میں اداکارہ بلال عباس خان اور دیگر کاسٹ کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئی تھیں۔

ان کے ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کو بھی تین مئی کو سینما میں دکھایا گیا اور ان کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔

ڈرامے کے پریمیئر کے دوران درفشاں سلیم اور بلال عباس خان مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے اور اس دوران مداح ان کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بھی بنواتے دکھائی دیے۔

تقریب کے دوران درفشاں سلیم کے ساتھ بھی متعدد خواتین و مرد مداحوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جب کہ ایک خاتون کی جانب سے سیلفی لینے کے بعد اداکارہ کو بوسہ دینے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے خاتون مداح اداکارہ کے پاس آکر ان کے ساتھ سیلفی بنواتی ہیں اور پھر فوری طور پر انہیں گال پر بوسہ دے دیتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مداح کی جانب سے گال پر بوسہ دیے جانے پر اداکارہ چونک جاتی ہیں اور خود کو خاتون سے دور کرتی ہیں۔

بعد ازاں ویڈیو میں درفشاں سلیم کو تقریب سے تیزی سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون مداح کی جانب سے اداکارہ کو گال پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ماحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جب کہ بعض نے خاتون مداح کی محبت کو حرکت قرار دیا اور کہا کہ خاتون کو ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں