Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsالیکشن ٹریبونل آرڈیننس کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور


خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران گزشتہ روز جاری کیے گئے الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد اکثریت سے منظور کر لی گئی جب کہ آئندہ مالی کے لیے پیش کردہ بجٹ پر بحث بھی مکمل ہو گئی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام نے پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا کہ پی ٹی ائی اداروں کی ازادی اور خودمختاری پر یقین رکھتی ہے، فارم 47 حکومت کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کی تعینناتی کا آرڈیننس عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت اپنی مرضی کے ججز کو تعینات کر کے الیکشن ٹریبونل سے من پسند فیصلے لے گی، آرڈیننس کا اجرا انصاف اور جمہوریت کا قتل ہے۔

قرارداد میں مزید لکھا گیا کہ یہ ایوان کالے قانون کے اس آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتے ہیں، وفاق اس آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ایک روز قبل نیب آرڈیننس اور الیکشن ٹریبونلز آرڈیننس میں ترمیم کی تھی جس کے بعد قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اس کی منظوری دے کر آرڈیننس جاری کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن آرڈیننس کی منظوری کے بعد حکومت الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ ججز کو تعینات کرسکے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں