Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsامریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے ٹرمپ نے پرائمری الیکشن جیت لیا

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے ٹرمپ نے پرائمری الیکشن جیت لیا


سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے بھی پرائمری الیکشن جیت لیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کی سابق گورنر نکی ہیلی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

نکی ہیلی شکست کے باوجود صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے دوڑ میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ْ

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل نیو ہیمپشائر کا پرائمری الیکشن بھی اپنے نام کیا تھا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت کے بعد پارٹی سے خطاب میں کہا کہ وہ صدر جو بائیڈن کو شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں