Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsامن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو...

امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے: وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس کی بروقت کارروائی سے ہم بڑے جانی نقصان سے بچ گئے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں وین کے قریب آج ہونے والے خودکش دھماکے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ رہے جبکہ پولیس نے فائرنگ کر کے دونوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں