Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsانسانی کھوپڑی کا پراسرار معاملہ بالآخر حل ہوگیا

انسانی کھوپڑی کا پراسرار معاملہ بالآخر حل ہوگیا


چند دن قبل امریکا میں ساحل کی مٹی سے ملنے والی انسانی کھوپڑی کا پراسرار معاملہ بالآخر حل ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کو کیلیفورنیا کے ساحل پر موجود لائف گارڈز کو مٹی میں دبی ’انسانی کھوپڑی‘ ملی تھی جس پر انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

لانگ بیچ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ لائف گارڈز نے صبح 7:15 بجے حکام سے رابطہ کیا جب انہوں نے بتایا کہ انہیں انسانی کھوپڑی جیسی شے ملی ہے جس کے چہرے کا کچھ حصہ ریت میں دبا ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر اس ’سنگین دریافت‘ کو لیکر افواہیں تیزی سے پھیلنا شروع ہوئیں۔

پولیس نے بیان جاری کیا کہ وہ قتل کی تحقیقات شروع کرنے کے قریب ہیں تاہم تبھی طبی معائنہ کاروں نے بتایا کہ یہ کسی انسان کی کھوپڑی نہیں ہے۔

پتہ یہ چلا کہ یہ ’انسانی کھوپڑی‘ محض ایک پلاسٹک سے بنی شے ہے جو حقیقت میں اصلی کھوپڑی دکھتی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں