Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsاونٹوں کو سانپ کھلانے کی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے

اونٹوں کو سانپ کھلانے کی وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے


دنیا کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں اونٹوں کو سانپ کھلانے کی روایت پائی جاتی ہے، جو کہ ایک انتہائی عجیب اور پریشان کن عمل ہے۔

سانپ کا زہر اتنا مہلک ہوتا ہے کہ وہ سیکنڈز میں انسان تو کیا طاقتور جانور کو بھی مار سکتا ہے۔ مگر خیال کیا جاتا ہے کہ اونٹ کے زندہ سانپ کھانے سے اسے نقصان نہیں پہنچتا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سانپ کھانے سے اونٹوں کو بیمار ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس عجیب روایت کی اصل وجہ حیام نامی بیماری یا نکسیر کی بیماری سے بیان کی جا سکتی ہے جو اونٹوں کو ہوتی ہے۔ کچھ ذرائع بتاتے ہیں کہ زندہ سانپ کھانے سے اس بیماری کے علاج میں مدد مل سکتی ہے۔ اور یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ سانپ کے زہر سے اونٹ میں اینٹی باڈیز پیدا ہوتی ہیں جو اسے بیماری سے لڑنے میں مدد دیتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریگستانی علاقوں میں اکثر جانوروں کے ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے، اس لیے چرواہے اپنے جانوروں کے علاج کے لیے غیر معمولی علاج آزماتے ہیں۔ یہ عمل صرف صحت کا نسخہ نہیں ہے، بلکہ ایک ثقافت بھی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اونٹوں میں خاص طور پر سانپ کے زہر کے خلاف مدافعتی صلاحیت موجود ہوتی ہے، جو انہیں دوسرے جانوروں کے مقابلے میں بہتر حالت میں رکھتا ہے۔ لیکن ماہرین کی نظر میں یہ عمل سائنسی اعتبار سے درست اور ثابت شدہ نہیں ہے۔

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ زندہ سانپوں کو اونٹ کے منہ میں خوراک کے طور پر ڈالنا دونوں جانوروں کے ساتھ ظلم ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں