Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsایس سی او اجلاس: بھارتی وزیرِ خارجہ کی پاکستان آمد، مصروفیات کی...

ایس سی او اجلاس: بھارتی وزیرِ خارجہ کی پاکستان آمد، مصروفیات کی تفصیلات کیا ہیں؟


بھارتی وزیرِ خارجہ کی آج پاکستان پہنچنے کے بعد مصروفیات سامنے آ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرِ خارجہ جےایس شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد جے شنکر وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کریں گے۔ بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار پہلے ہی ایس سی او سائیڈ لائن پر دو طرفہ بات چیت کا امکان رد کر چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جے شنکر کی پاکستان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ بھارتی وابستگی کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں