Saturday, January 4, 2025
ہومBreaking Newsبابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں 32واں رنز اسکور کرکے یہ اعزاز حاصل کیا ہے وہ پروفیشنل کرکٹ میں 25 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار 405 رنز بناچکے ہیں جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کے رنز کی تعداد 5 ہزار 950 ہے اور لسٹ اے میں 8 ہزار 645 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم تیز ترین 10 ہزار ٹی 20 رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔

کرس گیل نے 285 اننگز میں 10 ہزار ٹی 20 رنز بنائے تھے جبکہ بابر نے یہ سنگ میل 271 اننگز بھی عبور کیا تھا۔

بابراعظم پاکستان سپر لیگ میں 3 ہزار رن بنانے والے بھی واحد پلیئر ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں