Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsبابوسر ناران شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

بابوسر ناران شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی


بابوسر ناران شاہراہ کو 6 ماہ کی بندش کے بعد ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کیلئے پولیس اور مقامی رضاکاروں کا گشت جاری رہے گا۔

بابو سر ناران شاہراہ ہرسال کئی ماہ تک شدید برف باری کے باعث بند رکھی جاتی ہے، شاہراہ کو 6 ماہ بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع مانسہرہ میں 6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تمام رکاوٹیں دور کرکے تفریحی مقام ناران کو سیاحوں کے لیےکھول دیا گیا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں