Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsبالی ووڈ میں سارہ خان کس اداکارہ کی فین ہیں؟

بالی ووڈ میں سارہ خان کس اداکارہ کی فین ہیں؟


پاکستان کے بعد اب بھارت میں بھی شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فین ہیں اور اُن کے کام کو بہت پسند بھی کرتی ہیں۔

سارہ خان اور اداکار بلال عباس بھارتی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، حال ہی میں اس ڈٖرامے کی نشریات کا آغاز ہوا ہے۔

کمال انجم شہزاد کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کی کہانی شاعرانہ موضوعات، محبت اور دوستی کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کے مرکزی کردار فخر اور کاشف ہیں جنہیں بالترتیب بلال عباس خان اور رضا طالش نے ادا کیا ہے جبکہ سارہ خان ڈرامے میں گل بانو کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔

اس ڈرامے میں کام کرنے کے بعد سے بھارت میں سارہ خان کی مقبولیت کافی بڑھ گئی ہے اور اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کچھ بھارتی خبررساں اداروں نے اداکارہ کا انٹرویو بھی لیا ہے۔

بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ خان نے اپنے ڈرامہ سیریل ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پاکستان، بھارت سمیت جہاں بھی میرے مداح مقیم ہیں وہ سب اس ڈرامے میں گل بانو کا میرا کردار دیکھیں، یہ ایک پرانے اسکول کی محبت کی کہانی ہے جو جدید دور میں سیٹ کی گئی ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں شائقین خوبصورت محبت کی کہانیاں اور شاعری بہت پسند کرتے ہیں، یہ ڈرامہ بھی دونوں ممالک کے مداحوں کی پسند کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

بھارتی میں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سارہ خان نے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی طور پر ایک جیسے ہیں، یہاں کی کہانیاں، گھریلو رسم و رواج اور روایات تقریباََ ایک جیسی ہیں، اور پاکستانی اداکار اپنی شاندار اداکاری کے لیے بہت مشہور ہیں جبکہ ہمارے ڈراموں کی کہانیاں بھی زبردست ہوتی ہیں، یہی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں شہرت حاصل کررہے ہیں۔

سارہ خان نے بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ کسی بھی اداکار کے لیے دوسرے ملک کے ساتھ کام کرنا بہت بڑی بات ہے، اس لیے اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملے تو یہ میرے لیے بہت اچھا ہوگا اور میں فوراََ ہی آفر قبول کرلوں گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بچپن سے بھارتی فلمیں دیکھتی آئی ہوں اور بالی ووڈ میں مجھے دیپیکا پڈوکون بہت زیادہ پسند ہیں، اُن کی شخصیت اور کام کی فین ہوں، اور جب میں نے بطورِ اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا تو یہ سوچا تھا کہ میں سلمان خان کے ساتھ کام کروں گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں