Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsبانی پی ٹی آئی کی سائفر،عدت اور توشہ خانہ کیس میں سزا...

بانی پی ٹی آئی کی سائفر،عدت اور توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں دائر


بانی پی ٹی آئی کی سائفر اور توشہ خانہ کیس میں سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عمران خان کو توشہ خانہ اور سائفر کیس میں ملنے والی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کرنے کی تصدیق کردی۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت نے عمران خان کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں