Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsبچن فیملی کی نئی ویڈیو، ایشوریارائے اورابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں...

بچن فیملی کی نئی ویڈیو، ایشوریارائے اورابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں پھر سرگرم


اس وقت ایشوریارائےاور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں ۔ انہیں مختلف تقریبات میں بھی الگ الگ شرکت کرتے دیکھا گیا ہے۔ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا بچن فیملی سے تقریبا غائب نظر آتی ہیں۔

ایسے میں بچن فیملی کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو اداس کردیا۔

اس ویڈیو میں ابھیشیک بچن کو اُن کی اہلیہ ایشوریا رائے کے بجائے والدہ جیا بچن اور بہن شویتا نندا کے ساتھ ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیاہے۔ اس موقع پر ابھیشیک بچن اپنی والدہ اور بہن سے الگراستہ اختیار کرتے ہوئے اپنی گاڑی کی طرف چلے گئے،۔وہ فوٹوگرافرز کے لیے تصاویر بنوانے کے لیے بھی نہیں رُکے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس نے مداحوں کی بے چینی میں اور اضافہ کردیا ۔

مداحوں نے سوال کیا کہ ایشوریا اور آرادھیا کہاں ہیں؟ کچھ مداحوں نے بچن فیملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بچن فیملی نے سابق مس ورلڈ اور بھارت کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا کی زندگی خراب کردی۔

ایک ایک مداح نے ان سب کا قصوروار ابھیشیک کی بہن کو ٹہرادیا کہ جن گھروں میں شادی شدہ نند کا راج ہوتا ہے، وہاں بہو کا گھر کبھی نہیں بستا۔ جبکہ ایک مداح نے ابھیشیک بچن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ا جو مرد مشکل وقت میں اپنی فیملی کے ساتھ کھڑے ہونے کی طاقت نہیں رکھتے ہیں۔ وہ شادی کے حقدار نہیں ہیں

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے 2007 میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھےاور ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں