Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsبھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں


بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کے ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت 3.02 کروڑ روپے ہے اور ان کے پاس کوئی گھر یا گاڑی نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کے حوالے سے جمع کرائے گئے تحریری بیان کے مطابق نریندر مودی کے پاس کوئی زمین بھی نہیں۔

نریندر مودی کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق ان کے 2.86 کروڑ روپے فکسڈ ڈپازٹ کی صورت میں بینک میں موجود ہیں جبکہ ان کے پاس 52 ہزار 920 روپے کیش موجود ہیں، اس کے علاوہ دو بینک اکاؤنٹس میں 80 ہزار 304 روپے موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی نے 9.12 لاکھ روپے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ کی مد میں رکھے ہوئے ہیں، ان کے پاس سونے کی چار انگوٹھیاں بھی ہیں جن کی مالیت 2.68 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاغذات میں موجود تعلیم کے حصے میں نریندر مودی نے بتایا ہے کہ انہوں نے 1978ء میں دہلی یونیورسٹی سے آرٹس میں گریجویشن کی اور گجرات یونیورسٹی سے 1983ء میں آرٹس میں ہی ماسٹرز مکمل کیا۔

بھارتی وزیراعظم نے اپنے کاغذات میں یہ بھی بتایا کہ ان پر کوئی بھی مجرمانہ کیس زیر التوا نہیں ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے گزشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں