Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsثانیہ مرزا کا دوسری محبت کے متعلق حیران کن انکشاف

ثانیہ مرزا کا دوسری محبت کے متعلق حیران کن انکشاف


بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی دوسری محبت ڈھونڈنی ہے۔

بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ٗ”کپل شرما شو” میں شو کے میزبان نے ثانیہ مرزا کو یاد دلایا کہ شاہ رخ خان نے آپ سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ آپ پر فلم بنی تو آپ کی محبت کا کردار وہ ادا کریں گے۔ ثانیہ مرزا نے اس پر جواب دیا کہ ابھی مجھے محبت ڈھونڈنا ہے اور مجھے محبت کی تلاش ہے۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں پسند کی شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ہے۔ شعیب ملک نے 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی جبکہ ثانیہ مرزا کی فیملی نے دونوں کی طلاق کی تصدیق کر دی تھی۔

ثانیہ مرزا کی فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کو عوام سے دور رکھا ہے تاہم یہ بتانا ضروری ہے کہ چند ماہ قبل انہوں نے شعیب ملک سے طلاق لے لی ہے ۔ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیوسی کا احترام کیا جائے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں