Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsجماعت اسلامی کا حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون...

جماعت اسلامی کا حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ


جماعت اسلامی نے حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ محض خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے تعاون سے انکار کر دیا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی۔ جماعت اسلامی نے طے کیا تھا کہ قومی سطح پر تحریک انصاف سے اشتراک عمل قومی مفاد میں ہوگا لیکن تحریک انصاف نے اپنے مؤقف کو تبدیل کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی میں بھی جس سے چاہیں اپنے معاملات طے کر لیں جماعت اسلامی کو خوشی ہوگی۔

دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کے ساتھ قومی اور صوبائی سطح پر ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوئی تھی صرف ایک صوبے میں اشتراک نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا، صرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں حکومتوں سے متعلق تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں