Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsحزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا راکٹ حملہ، 2 اسرائیلی ہلاک

حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا راکٹ حملہ، 2 اسرائیلی ہلاک


حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹس داغے جس کے نتیجے میں میاں بیوی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے کریات شمونہ اور سرحدی علاقوں پر یکے بعد دیگرے راکٹس داغے جن میں سے ایک راکٹ ایک گھر پر لگا جس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کریات شمونہ میں ہونے والے میزائل حملے میں میاں بیوی ہلاک ہوگئے جو اپنے کتوں کے ساتھ گھر کے لان میں چہل قدمی کر رہے تھے۔

تاہم حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ زیادہ تر خالی کیے گئے سرحدی شہر میں “اسرائیلی دشمن افواج کے اجتماع” کو نشانہ بنایا تھا۔

اسرائیل کی فائر اینڈ ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ میزائل حملوں میں شہر کی کئی عمارتوں میں آگ لگنا شروع ہو گئی، پانچ ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

حزب اللہ کے ان حملوں میں 10 سے زائد اسرائیلی زخمی بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں