Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsحوثیوں کا برطانوی بحری جہاز پر مزائل حملہ

حوثیوں کا برطانوی بحری جہاز پر مزائل حملہ


حوثیوں نے برطانوی اور امریکی حملوں کے جواب میں پہلی بار خلیج عدن میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز پر میزائل داغ دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے تیز کرتے ہوئے جمعہ کے روز تجارتی کمپنی ٹریفیگرا کے ایک فیول ٹینکر کو میزائلوں سے نشانہ بنا دیا، جس سے جہاز میں آگ لگ گئی۔

برطانوی میری ٹائم نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے نتیجے میں نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ ٹریفیگرا نے کہا کہ ایک میزائل نے برطانوی فیول ٹینکر مارلن لوانڈا کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بحیرہ احمر سے گزر رہا تھا۔

ٹریفیگرا کے ترجمان کے مطابق ٹینکر کے ذریعے روسی آتش گیر مائع ہائیڈروکاربن مرکب ’نفتھا‘ لے جایا جا رہا تھا، جسے سستے داموں خریدا گیا تھا، انھوں نے کہا کہ جہاز کے ساتھ رابطہ استوار رکھا گیا ہے اور صورت حال کی بغور نگرانی کی جا رہی ہے اور فوجی جہاز بھی بھیجا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حوثیوں نے اس سے قبل جمعہ ہی کو خلیج عدن میں امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس کارنی پر بھی ایک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل داغا تھا، جسےامریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کارنی نے کامیابی سے مار گرایا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں