Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsحکومت اپنے اتحادیوں کو منانے میں کامیاب، پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا...

حکومت اپنے اتحادیوں کو منانے میں کامیاب، پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا


ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری کو قائل کرنے میں کامیاب، پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد حکومت اپنے اتحادیوں کو منانے کے لیے متحرک ہوگئی اور ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار وفاقی وزیر رانا تنویر، طارق فضل چوہدری اور پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ اور نوید قمر کو لے کر بلاول بھٹو سے ملاقات کے لیے ان کے چیمبر میں پہنچ گئے تھے۔

بالآخر مذاکرات کے بعد اسحاق ڈار بلاول بھٹو کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ ختم کردیا۔

قبل ازیں بجٹ پر اختلافات برقرار رہنے کے بعد پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مابین بجٹ کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور اس کی وجہ پی ایس ڈی پی ہے، پیپلزپارٹی پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی اسکیمیں شامل نہ کرنے پر برہم ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پنشن سے متعلق تجاویز پر بھیی دونوں پارٹیوں میں اتفاق نہیں ہوسکا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں