Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsخلیل الرحمان قمر کا متوقع فیصلہ سامنے آگیا

خلیل الرحمان قمر کا متوقع فیصلہ سامنے آگیا


معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ہنی ٹریپ کا شکار ہونے کے بعد ملک چھوڑنے پر غور شروع کردیا۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نےکہا کہ ’میں کیس کا فیصلہ آنے تک انتظار کر رہا ہوں، میں ان ظالموں کو سزا دلواؤں گا چاہے مجھے کسی جگہ بھی کیوں نا جانا پڑے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اس مشکل میں چلا گیا ہوں کہ اس مٹی سے میں نے عشق سے بڑھ کر عشق کیا ہے، کیا مجھے یہاں مزید رہنا چاہیے؟ یہ سوچ میرے اندر کبھی نہیں آئی لیکن یہ لوگ اس مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں، اللہ سے دعا کیجئے مجھے ہمت دے، میں اس مٹی کے بغیر جی نہیں سکتا‘۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ زندگی میں اگر کچھ واپس لینے کا موقع ملے تو آپ کیا واپس لیں گے؟ جس کے جواب میں خلیل الرحمان کا کہنا تھا کہ ’کسی ایسی جگہ پر جا کر رہنا چاہوں گا جہاں کے لوگ اس طرح کی بدتمیزی نہیں کریں، یہ ایک نیا نیا تازہ خیال ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھا، میں اس قدر شاکر انسان ہوں، اللہ تعالیٰ نے مجھ جیسے آدمی کو اتنی مہربانیوں سے نوازا ہے اس سے زیادہ کیا چاہیے‘۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں