Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsزیادہ دیر بیٹھے رہنے کا حیران کن نقصان

زیادہ دیر بیٹھے رہنے کا حیران کن نقصان


ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ زیادہ بیٹھنے، لیٹنے میں وقت گزارنے سے دل کی بیماری اور جلد موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے بھلے آپ معمول کی ورزش بھی کرتے ہوں۔

محققین کی رپورٹ کے مطابق ساڑھے 10 گھنٹے سے زیادہ بیٹھے رہنے کی عادت مستقبل میں ہارٹ فیلیئر اور دل کی بیماری سے متعلق موت کی وجہ بن سکتی ہے، یہاں تک کہ ان لوگوں میں بھی جو ورزش باقاعدگی سے کرتے ہیں۔

میساچوسٹس جنرل اسپتال کے ایک ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر شان خورشید نے کہا کہ ہمارے نتائج دل کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بیٹھنے کے وقت کو کم سے کم کرنے پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نتائج دل کی ناکامی اور امراض قلب سے متعلق اموات کے لیے ممکنہ طور پر ایک دن میں 10.6 گھنٹے بیٹھنے یا لیٹنے کی حد کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مزید برآں بہت زیادہ بیٹھنا یا لیٹنا دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، ان لوگوں کے لیے بھی جو جسمانی ورزش کرتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں