Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsسارہ خان نے ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہ کرنے کی وجہ...

سارہ خان نے ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہ کرنے کی وجہ بتا دی


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سارہ خان نے ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

سارہ خان کئی سُپر ہٹ ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ کے ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور بنگلادیش میں بھی بہت مقبول ہوتے ہیں۔

مداح جہاں سارہ خان کی اداکاری کے گرویدہ ہیں تو وہیں مداح اُن کے معصوم چہرے اور خوبصورت مسکراہٹ کے بھی دیوانے ہیں، اداکارہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اب سوشل میڈیا پر سارہ خان کے انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں اُنہیں ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ میں ٹی وی اسکرین یا کسی ایوارڈ شوز میں ڈانس نہیں کرتی، مداحوں نے مجھے کبھی بھی ڈانس کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میرے مداح مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں، وہ میرے ڈراموں، میرے کردار اور میرے ملبوسات کی وجہ سے مجھے پسند کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی پسند، ناپسند کا خیال رکھتی ہوں، میں کبھی ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی کہ جس کی وجہ سے میرے مداح مایوس ہوں یا اُنہیں میرے کسی عمل سے تکلیف ہو۔

سارہ خان نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے کبھی ٹی وی اسکرین پر ڈانس نہیں کیا اور مجھے اُمید ہے کہ میں کبھی مستقبل میں بھی اسکرین پر ڈانس نہیں کروں گی۔

واضح رہے کہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر سال 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ سال 2021 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

سارہ خان اور فلک شبیر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں