Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsسجل علی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں؟

سجل علی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں کیوں؟


مقبول اداکارہ سجل علی کو ان کی سالگرہ کا کیک میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری کے ساتھ کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کا سامنا ہے۔

سجل علی نے گزشتہ ہفتے اپنی سالگرہ منائی تھی اور ان کی سالگرہ کے موقع پر میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے کیک کا اہتمام کیا اور کیک کاٹنے کی ویڈیو کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کو شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے نہ صرف میک اپ آرٹسٹ بلکہ اداکارہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر تنقید کی کہ وہ کیوں کسی غیر محرم مرد کا ہاتھ تھام کر کیک کاٹ رہی ہیں اور غیر محرم مرد نے کیوں اداکارہ کے سر کو چوما؟

زیادہ تر صارفین نے سجل علی پر تنقید کی اور ان کے عمل کو غلط قرار دیتے ہوئے توبہ اور استغفار کے کمنٹس بھی کیے جب کہ انہیں غیر محرم مرد کے انتہائی قریب ہوکر کیک کاٹنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

بعض مداحوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حمایت بھی کی اور انہیں تجویز دی کہ وہ لوگوں کے منفی کمنٹس پر توجہ نہ دیں۔

کچھ صارفین نے ان کے انداز کو مغربی کلچر کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ ان جیسے ہی لوگ پاکستان میں مغربی کلچر کو پروان چڑھا رہے ہیں۔

بعض مداحوں نے سجل علی سے ایک بار پھر شوہر کی غیر موجودگی کا سوال بھی کیا اور ان کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش بھی کی۔

سجل علی کی جانب سے سلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ کیک کاٹنے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں