Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsسرکاری دفاتر میں اب صرف چار دن کام ہوں گے

سرکاری دفاتر میں اب صرف چار دن کام ہوں گے


دبئی کے حکام نے کہا ہے کہ دبئی میں سرکاری دفاتر چار دن کام کریں گے، چار روزہ ورک ویک کا ٹرائل کیا جائے گا۔ ٹرائل ویک کا آغاز 12 اگست سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے 15 سرکاری ادارے آزمائشی ہفتہ وار پروگرام پر عمل کریں گے۔ دبئی کے سرکاری ادارے جمعہ کی چھٹی کے ساتھ 7 گھنٹے فرائض انجام دیں گے۔

دبئی کے حکام کی جانب سے چار روزہ ہفتے کا مقصد ملازمین کی کارکردگی اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

دبئی حکومت کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس پروگرام کی نگرانی کی جائے گی، حکام نگرانی اور سروے کے بعد سفارشات تیار کریں گے۔ سفارشات کے بعد 4 روزہ ورک ویک کی موسم گرما کی مستقل پالیسی مرتب کی جائیگی۔

واضح رہے کہ حکومت شارجہ کی جانب سے 2022 میں بھی چار روزہ ورک ویک متعارف کروایا تھا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں