Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsسعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا


سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور عیدالاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں یوم عرفہ ہفتہ 15 جون جب کہ عیدالاضحیٰ اتوار 16 جون کو ہوگی۔

ادھر سلطنت عمان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، سلطنت عمان میں یکم ذوالحجہ 8 جون اورعید الاضحٰی 17 جون کوہوگی۔

دوسری جانب پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل(جمعہ) ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق کل پاکستان میں ذو الحجہ کا چاند نظر آنےکا قوی امکان ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیرآزاد کی صدارت میں محکمہ موسمیات کی عمارت میں ہوگا۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں