پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی اپنی سالہ مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ کی ان سیٹوں پر انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرے گا جب کہ کاغذات نامزدگیاں آج سے حاصل کی جاسکیں گی۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق 15 اور 16 مارچ کو کاغذات نامزگیاں جمع کرائی جاسکیں گی اور 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔
سینیٹ کے 48 ممبران اپنی 6 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد قائمہ کمیٹیاں غیرفعال ہوگئیں۔
سینیٹ سیکریٹریٹ نے 45 کمیٹیوں اور ان کے چئیرپرسنز کے غیر فعال ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11 مارچ سے تمام کمیٹیاں اور چیئرپرسن غیر فعال ہوگئے ہیں۔