Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsشعیب ملک اورثنا جاوید کی شادی کے بعد اداکارہ سعیدہ امتیاز کا...

شعیب ملک اورثنا جاوید کی شادی کے بعد اداکارہ سعیدہ امتیاز کا پاکستانی مرد سے شادی نہ کرنے کا اعلان


پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہورماڈل اوراداکارہ سعیدہ امتیاز نےسابق کپتان شعیب ملک اورثنا جاوید کی شادی کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستانی مرد سے شادی نہیں کریں گی۔

کرکٹرشعیب اورثنا جاوید کی شادی ان دنوں سوشل میڈیا پرموضوع بحث بنی ہوئی ہے،جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب اور ثنا جاوید کو مباکباد دی جارہی ہے، کچھ فنکاروں کی جانب سے جوڑی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ان میں معروف اداکارہ سعیدہ امتیاز نے دبے الفاظ میں نئے جوڑے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سعیدہ امتیاز نےاپنےآفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں ایک تحریری نوٹ میں لکھا، کہ پاکستان کےحالات دیکھنے کےبعد مجھےنہیں لگتا کہ میں کسی پاکستانی مرد سے شادی کرنا چاہوں گی۔اس ملک میں 2 سال بعد وزیراعظم اور شادی کے کچھ سالوں بعد بیویاں تبدیل کرلی جاتیں ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں