Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsصدر مملکت کا ایرانی صدر کو فون، شام میں ایرانی سفارتخانے پر...

صدر مملکت کا ایرانی صدر کو فون، شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے پر اظہار تعزیت


صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران انہوں نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے غزہ میں انسانی بحران اور اسرائیلی افواج کی جانب سے نسل کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے واقعات میں کم از کم 33ہزار 482 فلسطینی شہید جب کہ 76ہزار 049 زخمی ہوچکے ہیں۔

صدر مملکت نے شام کے شہر دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے پر ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ یکم اپریل کو اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی قونصل خانے پر میزائل حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت متعدد افراد شہید گئے تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معلومات کے تبادلے کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

انہوں نے ایرانی صدر اور ان کے اہل خانہ کی صحت، تندرستی اور خوشیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں