Tuesday, December 31, 2024
ہومBreaking Newsصرف دو فلمیں بنانے والے اداکارنے دولت میں عامر خان کو بھی...

صرف دو فلمیں بنانے والے اداکارنے دولت میں عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں گایا گیت ’جینے لگا ہوں پہلے سے زیادہ‘ آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھولتا ہے۔ لیکن یہاں ذکر گیت کا نہیں بلکہ اس پر اداکاری کرنے والے اداکار سے متعلق ہے۔

مذکورہ گیت 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رامیا وستاویا‘ کا ہے، اور اس فلم سے ہی اداکار گریش کمار نے اپنے ہندی فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

38 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی اس فلم سے کو تو زیادہ پذیرائی نہ مل سکی لیکن گریش اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ اس فلم سے وہ ایوارڈ کے نامزدگیاں بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

گریش اسکے بعد 2016 میں فلم ’لَو شدہ‘ میں نظر آئے۔ لیکن اپنے کیریئر کے اچھے آغاز کے باوجود وہ منظر سے غائب ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے کارپوریٹ دنیا میں قدم رکھا اور آج ایک بڑی کاروباری شخصیت بن گئے۔

گِریش کمار کی فلمی دنیا سے علیحدگی کے باوجود، ان کا تعلق فلمی صنعت سے برقرار رہا کیونکہ وہ مشہور پروڈیوسر کمار ایس تورانی کے بیٹے اور رمیش ایس تورانی کے بھتیجے ہیں۔ تورانی برادران کی کمپنی ’ٹپس انڈسٹریز‘ انڈین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی سب سے بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔

فلموں کو چھوڑنے کے بعد گریش نے اپنے والد اور چچا کے ساتھ خاندانی کاروبار میں شامل ہو کر ٹپس انڈسٹریز کو آگے بڑھانے میں مدد دی۔ آج وہ ٹپس انڈسٹریز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ہیں اور کمپنی کے اہم فیصلوں میں ان کا مرکزی کردار ہے۔

خاندانی کاروبار میں شمولیت نے گِریش کو بےپناہ دولت دی۔ ٹپس انڈسٹریز کی مارکیٹ ویلیو دسمبر 2024 تک 10 ہزار 517 کروڑ ہے، اور گِریش کی ذاتی دولت تقریباً 2 ہزار 164 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

یہ دولت انہیں اپنے کئی ہم عصر اداکاروں سے زیادہ امیر بناتی ہے، جن میں رنبیر کپور (400 کروڑ)، رنویر سنگھ (245 کروڑ)، اور ورون دھون (380 کروڑ) شامل ہیں۔ یہاں تک کہ وہ عامر خان (1900 کروڑ) سے بھی زیادہ دولت مند ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں