Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsعلی امین گنڈاپور سے متعلق فیصل واوڈا کی بڑی پیش گوئی

علی امین گنڈاپور سے متعلق فیصل واوڈا کی بڑی پیش گوئی


سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، ان کے خلاف رمضان کے بعد حالات مشکل ہوں گے۔

کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بارے میں پتہ نہیں کہ موجودہ اسمبلیوں کی مدت کتنی ہے، سینیٹ کی نشست سےاستعفیٰ دےکرآیاہوں، کم عمری میں ایک ہی ٹکٹ پر تین عہدے ملے۔

سابق وزیر نے کہا کہ ملک میں بہت کچھ ہواہے،وہ چاند پرحکومت بنائیں تو زیادہ بہترہے،بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بناسکتےہیں، اگر وہ میری پہلےباتیں مان لیتے تو صورت حال بہتر ہوتی۔

انھوں نے پیش گوئی کی کہ علی امین گنڈاپورمدت پوری نہیں کرپائیں گے، ان کے خلاف رمضان کے بعدحالات مشکل ہوں گے، کے پی حکومت مدت پوری نہیں کرے گی، وہ 11بجےحلف لےسکتےہیں توجیل بھی جاسکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اللہ کی مددآگئی تو ن لیگ اورپی پی کی حکومت ایک،دوسال کی ہوگی، سچ بات کرنےپرمجھے پارٹی سے نکالاگیاتھا، جو ابھی پی ٹی آئی میں بیٹھیں ہیں وہی پارٹی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ میں بھی آصف زرداری کو ویلکم کرسکتا ہوں وہ بھی مجھے ویلکم کرسکتے ہیں، میں پیپلزپارٹی سے امیدوار ہوں نہ کسی اور پارٹی سے امیدوار ہوں، جس طرح سیزن چل رہاہے اسی طرح آزاد امیدوار ہوں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں