Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsغزہ: اسرائیلی جارحیت کے 250 روز مکمل، 37200 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی جارحیت کے 250 روز مکمل، 37200 فلسطینی شہید


اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ جنگ اور جارحیت کو 250 روز ہوگئے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے غزہ میں 79 ہزار ٹن بارود برسایا۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں طبی عملے کے 498 افراد اور 150 صحافی بھی شہید ہوئے۔

غزہ کے میڈیا دفتر کے مطابق 250 دنوں میں اسرائیل نے 37 ہزار 200 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا، 10 ہزار سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

میڈیا دفتر کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 15 ہزار 700 سے زیادہ فلسطینی بچے شہید ہوئے، جبکہ اسرائیل کی جانب سے امداد پر پابندی کے باعث 33 فلسطینی بھوک سے جاں بحق ہوئے۔

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں طبی عملے کے 498 افراد اور 150 صحافی بھی شہید ہوئے۔

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 33 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں