Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsفردوس جمال کے بیٹے نے یوٹیوبرز کو آخری وارننگ دیدی

فردوس جمال کے بیٹے نے یوٹیوبرز کو آخری وارننگ دیدی


 

سینیئر اداکار فردوس جمال کے صاحبزادے ماڈل و اداکار بازل فردوس نے خصوصی طور پر شوبز سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوبرز کو آخری مرتبہ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اگر انہوں نے ان کے اہل خانہ کی تصاویر استعمال کیں یا ان کے خاندان پر تبصرے کیے تو وہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

بازل جمال نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پیغام میں اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ بار بار گزارش کرنے کے باوجود شوبز سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوب چینلز ان کے اہل خانہ پر بار بار تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق پشتون خاندان سے ہے اور ان کے خاندان کی خواتین نہ تو میڈیا میں آنا چاہتی ہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر انہیں آنے کا شوق ہے۔

بازل فردوس نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا اور خصوصی طور پر سوشل میڈیا پر ان کی والدہ اور اہلیہ پر تبصرے کیے جا رہے ہیں جو کہ ان کے خاندان کے لیے تکلیف دہ ہیں۔

ان کے مطابق انہوں نے پہلے بھی میڈیا اور سوشل میڈیا والوں کو اہل خانہ پر تبصرے کرنے یا ان کی تصاویر استعمال کرنے سے روکا تھا اور درخواست کی تھی لیکن اس باوجود بعض یوٹیوبرز اور شوبز سوشل میڈیا پیجز بار بار ان کے خاندان کی خواتین کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

انہوں نے خاندان پر تبصرے کرنے اور اہل خانہ کی تصاویر کو بار بار استعمال کرنے والے یوٹیوبرز اور شوبز سوشل میڈیا پیجز کا نام بھی لیا اور سب کو خبردار کیا کہ وہ آخری بار خبردار کر رہے ہیں، اس کے بعد وہ قانونی کارروائی کی طرف بڑھیں گے۔

بازل فردوس کا کہنا تھا کہ اب اگر کسی یوٹیوبرز اور شوبز سوشل میڈیا پیج نے ان کے اہل خانہ کی تصویر استعمال کی یا ان کے خاندان پر تبصرے کیے تو وہ ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔

خیال رہے کہ فردوس جمال اور ان کے اہل خانہ کے درمیان گزشتہ ماہ اس وقت خبریں سامنے آئیں جب کہ سینیئر اداکار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اب وہ اہل خانہ کے ہمراہ نہیں رہتے۔

مذکورہ انٹرویو کے بعد فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے والد سے شادی کے 40 سال بعد خلع لے لی۔

بعد ازاں فردوس جمال نے خلع کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایسی کسی بات کا علم نہیں۔

اس کے بعد حال ہی میں فردوس جمال نے ایک اور انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے خاندان کی ایک خاتون ان کی اجازت کے بغیر ڈراموں میں کام کرنے جا رہی تھیں، جس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تو ان کے اور اہل خانہ کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے۔

اب بازل فردوس نے کہا ہے کہ ان کے خاندان کی خواتین کو شوبز یا میڈیا میں کام کرنے یا آنے کا کوئی شوق نہیں، یوٹیوبرز ان کے خاندان پر تبصرے کرنا بند کریں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں