Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsماہرہ خان دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

ماہرہ خان دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں


ماہرہ خان اپنی دوسری شادی کے وقت جواں سالہ بیٹے کے ساتھ رہنے اور بطور بیٹا اپنی والدہ کو دلہن کے طور پر رخصت کرنے پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

ماہرہ خان اکتوبر 2023 میں دیرینہ دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی، ان کی پہلی شادی 2015 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی

ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں کی تھی اور انہیں 2008 میں بیٹا اذلان ہوا تھا جو کہ اداکارہ کی دوسری شادی کے وقت 15 سال کے ہوچکے تھے۔

والدہ کی دوسری شادی کے موقع پر اذلان والدہ کے ہمراہ رہے تھے اور انہوں نے والدہ کو دلہن کے روپ میں رخصت بھی کیا تھا، اس پر ان کی تعریفیں بھی کی گئی تھیں۔

اب ماہرہ خان مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے بیٹے پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے جذباتی انداز میں بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ جب وہ دوسری بار دلہن بنیں تو بیٹا ان کے ساتھ ہو اور بیٹے ان کی خواہش پوری کی اور وہ ان کے ساتھ سائے کی طرح رہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کی ہی خواہش تھی کہ بیٹا ان کی دوسری شادی کی رسومات میں نہ صرف شریک ہو بلکہ وہ ان کی خوشیوں کو بھی منائیں اور بیٹے نے ان کی خواہشات پوری کیں۔

بیٹے اور اپنی دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے ماہرہ خان جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے شکرانے ادا کرنے سمیت بیٹے پر فخر بھی کیا۔

اسی پروگرام میں جواں سالہ بیٹے کی ماں ہونے کے باوجود پاکستان جیسے ملک میں دوسری شادی کرنے کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی دوسری شادی پر مسلسل ’الحمدللہ‘ پڑھتی رہیں اور بیٹے پر فخر کرتی رہیں۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب جب دوسرے لوگوں کے ساتھ اچھا کیا ہے، ان کے ساتھ بھی اچھا ہوا ہے اور ان کی دوسری شادی بھی ایسا ہی موقع تھا، انہیں اپنی اچھائیوں کا بدلہ ملا۔

اداکارہ کے مطابق دوسری شادی کے وقت انہوں نے یہی سوچا کہ انسان کی زندگی میں ہر چیز خدا کی مرضی سے ہوتی ہے اور اللہ کی مرضی انسان کی اچھائی اور بھلائی کے لیے ہوتی ہے۔

ماہرہ خان نے انٹرویو میں بولی وڈ اداکاروں اور فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سمیت دوسرے معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں