Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsمردہ قرار دی گئی خاتون کی آخری رسومات سے پہلے سانسیں بحال

مردہ قرار دی گئی خاتون کی آخری رسومات سے پہلے سانسیں بحال


امریکا کے اسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون کی 2 گھنٹے بعد سانس بحال ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 74 سالہ زیر علاج خاتون کو مردہ قرار دیے جانے کے بعد جب آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں مردہ خانے لے جایا گیا تو وہاں کے عملے میں موجود ایک شخص نے دیکھا کہ خاتون کی سانسیں بحال ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق لنکن شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون کو پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9:45 پر مردہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد لاش کو آخری رسومات کے سلسلے کے لیے منتقل کیا گیا تاہم 2 گھنٹے بعد آخری رسومات کی تیاری کرنے والے ادارے کے اہلکار نے دیکھا کہ بزرگ خاتون کی سانسیں بحال ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق اس واقعے کے تقریباً 2 گھنٹے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ اب بھی زندہ حالت میں ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت ہی غیر معمولی معاملہ ہے، اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ غلطی کہاں ہوئی۔

پولیس کے مطابق نرسنگ ہوم کی جانب سے کسی مجرمانہ عمل کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں