Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsمسافروں کیلئے تیز گام ایکسپریس کی نئی سروس متعارف

مسافروں کیلئے تیز گام ایکسپریس کی نئی سروس متعارف


پاکستان ریلوے نے تیزگام ایکسپریس پر ”پریمیئر“ ڈائننگ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے چیئرمین سید مظہر علی شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سروس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ”پاکستان ریلوے مسافروں کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے مصروف عمل ہے، ہمیں تیزگام ایکسپریس پر پریمیئر ڈائننگ سروس کا اعلان کرنے پر فخر ہے۔“

ویڈیو کلپ بھی پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں فراہم کی جانے والی خدمات کی نمائش کی گئی تھی۔

تیزگام ایکسپریس پاکستان میں کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس ہے۔ یہ پاکستان کی سب سے قدیم اور مقبول ترین ٹرین بھی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں