Wednesday, January 8, 2025
ہومBreaking Newsمشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی

مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی


دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی ہے۔

مسٹر بیسٹ نے یکم جنوری کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی منگیتر تھیا کو انگوٹھی پیش کررہے ہیں۔

معروف یوٹیوبر کی یہ پوسٹ فوراً ہی وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا تانتا بندھ گیا۔ یوٹیوبر نے کرسمس کے موقع پر لی گئی اپنی منگنی کی تصاویر و ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے کیپشن میں مسٹر بیسٹ نے لکھا ہے کہ ’’لڑکے نے بڑا کام کر ڈالا‘‘۔ تصویر میں وہ اپنی منگیتر تھیا کو انگوٹھی پیش کرنے کےلیے گھٹنوں کے بل بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

مسٹر بیسٹ کی منگیتر تھیا نے اس موقع کے بارے میں بتایا کہ ہم گھر پر کرسمس کا اہتمام کررہے تھے اور ان کی فیملی بھی جنوبی افریقہ سے یہاں پہنچی تھی اس لیے دونوں خاندان اس موقع پر موجود تھے۔ ہم تحائف کھول رہے

تھے اور پھر آخری تحفے کےلیے اس نے مجھے آنکھیں بند کرنے کو کہا کیوں کہ وہ سرپرائز تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر بیسٹ کے پروپوز کرنے پر انہوں نے فوراً ہاں کہہ دی اور وہ بے انتہا خوش تھیں۔ یاد رہے کہ دونوں کی ملاقات سال 2022 میں ایک مشترکہ دوست کے ذریعے جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں