Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsمعروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے


بھارتی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار رتوراج سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز بالی ووڈ فلم ’ بدری ناتھ کی دلہنیا ‘ میں ورون دھون کے ساتھی اداکار رتوراج سنگھ 59 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

رپورٹس کے مطابق 59 سالہ اداکار لبلبے کی بیماری سے لڑ رہے تھے اور وہ حال ہی میں نجی ہسپتال سے علاج کے بعد ڈسچارج ہوئے تھے۔

رتوراج کے قریبی دوست امیت بھیل نے اداکار کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا، انہیں کچھ عرصہ قبل لبلبے کے علاج کے لیے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، گھر لوٹے تو دل کی کچھ پیچیدگیاں تھیں ، انہیں گھر پر ہی ہارٹ اٹیک ہوا اور ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے۔

رتوراج سنگھ کا شاندار کیریئر مختلف ٹیلی ویژن شوز پر محیط تھا، جن میں بنے گی اپنی بات، جیوتی، ہٹلر دیدی،اور عدالت شامل ہیں۔ انہوں نے ہٹ شو انوپما میں اپنے کردار کے لئے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی جبکہ وہ بدری ناتھ کی دلہنیا میں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بھی نظر آئے تھے۔

دوسری جانب بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور رتوراج کے مداحوں کی جانب سے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں