Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsمعروف پاکستانی کرکٹر نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی

معروف پاکستانی کرکٹر نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی


پاکستان کے ایک اورکرکٹر نے بھارتی لڑکی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا، کرکٹر رضا حسن نے امریکا میں پوجا سے منگنی کرلی۔

پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم لڑکی پوجا سے منگنی کرلی، رضا حسن اور پوجا کے درمیان منگنی کی تقریب نیویارک میں ہوئی۔ کرکٹر رضا حسن کے مطابق جنوری فروری میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔

رضا حسن کا کہنا تھا کہ پوچا مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جلد مسلمان ہو جائے گی، 32 سالہ رضا حسن پاکستان کو مستقل طور پر چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار کر چکے ہیں۔

رضا حسن نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے جبکہ 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں