Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsمولانا فضل الرحمان کا فیض حمید سے متعلق بیان پر بڑا یوٹرن

مولانا فضل الرحمان کا فیض حمید سے متعلق بیان پر بڑا یوٹرن


جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے لیا تھا۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں 2018 میں دھاندلی کا ذمہ دار قمر باجوہ اور فیض حمید کو سمجھتا ہوا، ان معاملات پر بحث کے بجائے انہیں تاریخ کے حوالے کردیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں عدم اعتماد اور الزامات معمولی ہیں، یہ سب چیزیں پاکستانی سیاست کا حصہ ہیں اور رہی ہیں، ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے‘۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ’مجھے عدلیہ اور دیگر اداروں پر اعتماد نہیں اور میں اس نظام کے خلاف ہوں، ہم نے بہت کچھ برداشت کیا اور اس دوران ہمیں مستقل تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ہمیں رونے و چیخنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں