Sunday, January 5, 2025
ہومBreaking Newsمچھر بھگانے کیلئے خاتون رپورٹر کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

مچھر بھگانے کیلئے خاتون رپورٹر کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل


انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو کافی مقبول ہورہی ہے جس میں ایک آسٹریلوی رپورٹر کو لائیو نشریات کے دوران ایک مچھر بھگانے کے لیے خود کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جہاں اینڈریا کروتھرز نامی رپورٹر برسبین میں آئے حالیہ سیلاب کی رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

وہ لائیو آن ایئر تھیں جب ایک مچھر ان کی ناک پر آکر بیٹھا۔ یہ اتنا اچانک تھا کہ انہوں نے بنا کچھ سوچے سمجھے اسے بھگانے کیلئے اپنے منہ پر ہی تھپڑ جڑ دیا۔

اس حرکت پر خاتون رپورٹر اتنی شرمندہ ہوئیں کہ وہ فوراً ہی کیمرے کی اسکرین سے فرار ہوگئیں۔ بعد میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اس مزاحیہ ویڈیو کو شیئر کیا۔

ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہو گئی جس سے صارفین میں ہنسی اور تفریح​ ​کی لہردوڑگئی۔ ایک صارف نےلکھا کہ یہ واقعی بہت مضحکہ خیز ہے۔ میں اسے 5 بار دیکھنے کے بعد بھی ابھی تک ہنس رہا ہوں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں