Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsمینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کردی گئی: بانی پی ٹی...

مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کردی گئی: بانی پی ٹی آئی


بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سری لنکا والا کام ہونے جارہا ہے۔  بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مینڈیٹ چھین کر قوم کی امید ختم کردی گئی، میری ساری پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں، اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ہے، اب مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور عوام باہر نکل آئیں گے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوئی ڈیل کی بات نہیں ہورہی، وکلا تک سے ملاقاتیں بند کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہےگا، ہم انتخابات میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پھر پیسا چلنے والا ہے، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں گیلانی کا بیٹا پکڑا گیا، آج تک سزا نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹے ہوئے، سکیورٹی تھریٹ کا کہا جا رہا ہے، یہ بھی جھوٹ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو میدان میں نہیں آنے دیاگیا، ووٹر نے پولنگ ڈے پر ان سے بدلہ لیا لیکن ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو تسلیم نہیں کیا گیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں