Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsنئے پی سی بی چیئرمین کیلئے کس امیدوار کی پوزیشن مضبوط ہے؟

نئے پی سی بی چیئرمین کیلئے کس امیدوار کی پوزیشن مضبوط ہے؟


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے نئے چیئرمین کا انتخاب پی سی بی گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں کل ہوگا۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس دو پہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جائے گا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس الیکشن کمشنر شاہ خاور نے طلب کیا ہے، گورننگ بورڈ میں پیٹرن کے دو نمائندے محسن نقوی اور مصطفیٰ رمدے شامل ہیں، ان کے علاوہ آزاد جموں کشمیر ، ڈیرہ مرآد جمالی ، لاڑکانہ، بہاولپور ، سوئی ناردرن گیس ، غنی گلاس ، اسٹیٹ بینک اور پی ٹی وی گورننگ بورڈ کا حصہ ہیں ۔

اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری یا کوئی اور نمائندے نان ووٹنگ ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں وہ اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں