Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsنواز شریف کے سیاست سے کنارہ کش ہونے میں کوئی سچائی نہیں:...

نواز شریف کے سیاست سے کنارہ کش ہونے میں کوئی سچائی نہیں: مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی سائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سیاست سے کنارہ کش نہیں ہو رہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 5 سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں قائد کے اصولی مؤقف کا پتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں