ایران کے دارالحکومت تہران میں آج نو منتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےحلف اٹھا لیا۔
ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ سمیت اہم رہنماؤں نے دنیا بھر سے شرکت کی۔
نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف برداری کا انعقاد تہران میں ہوا، تقریب حلف برداری میں 70 سے زائدممالک سے اہم رہنما شریک ہوئے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تقریب میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔
مسعود پزشکیان پانچ جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے رن آف مرحلے میں سعید جلیلی کو شکست دے کر ایران کے نئے صدر منتخب ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔